10 جنوری 2014 - 20:30
آل سعود میں اقتدار کی جنگ

آل سعود کے درمیان اقتدار کی جنگ میں تیزي آنے سے اس ملک میں بغاوت کا امکان بڑھ گيا ہے۔

ابنا: آل سعود کے سن رسیدہ شہزادوں کے انتقال کے بعد اور بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی بیماریوں اور کہولت سن کے پیش نظر آل سعود کےشہزادوں کے درمیان اقتدار کی جنگ کافی تیز ہوچکی ہے اور ماہرین کی نظر میں بغاوت کا امکان کافی بڑھ گيا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ بغاوت کے امکان کے پیش نظر عبداللہ بن عبدالعزیز امکانی طورپر سعودی عرب کے آخری بادشاہ ہونگے۔ درایں اثنا اطلاعات ملی ہیں کہ شہزادہ خالد بن سلطان، محمد بن فہد اور احمد بن عبدالعزیز کو جو کہ سابق وزیر داخلہ ہیں بغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیا گيا ہے اور بعض شہزادے ملک سے فرار ہوگئے ہیں یا انہیں ملک بدر کردیا گيا ہے۔ سعودی عرب کی انٹلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان اپنے کسی ایک بھائي کو تخت پر بٹھانے کےلئے خفیہ سازشیں کررہا ہے۔

.......

/169